ابنا: عراق کے صوبہ ديالہ کي پوليس نے اعلان کيا ہے کہ اتوار کي صبح سيکورٹي فورس کے اہلکاروں نے بعقوبہ کے مغرب ميں واقع علاقے الحديد ميں القاعدہ سے وابستہ ايک گينگ کے چار افراد کو گولہ بارود اور اسلحے کے ساتھ گرفتار کرليا-
اس رپورٹ کے مطابق يہ افراد چہلم کے موقع پر زائرين کے قافلوں پر حملے کي منصوبہ بندي کررہے تھے -
ياد رہے کہ چہلم کے موقع پر عراق کے مختلف علاقوں سے دسيوں لاکھ عراقي کئي دن کي مسافت پيدل طے کرکے کربلائے معلي پہنچتے ہيں -
دوسري جانب عراق کے اعلي سيکورٹي عہديداروں نے بتايا ہے کہ زائرين اور عزاداروں کي حفاظت کے لئے کربلائے معلي، نجف اشرف اور بابل ميں ستر ہزار سيکورٹي اہلکار تعينات کئے گئے ہيں.........
/169